نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ہندوستان میں بدھ مت کی ترقی اور اس کا زوال

  بدھ مت میں بعد کے دور میں کچھ اعتقادی تبدیلیاں عمل میں آئیں۔ ان میں سب سے اہم تبدیلی یہ تھی کہ بدھ کو الوہیت کا درجہ دیا گیا۔ (۱)  مہایان ( شمالی بدھ مت) (۲) ہنایان (جنوبی بدھ مت) کو خاص اہمیت حاصل ہوئ۔مہایان گروہ نے بدھ کو آدم بدھ کا درجہ دیا جو بدھوں میں سب سے اول سب سے زیادہ طاقتور اور یکتا ہے۔ لیکن ہنایان گروہ خود گوتم بدھ کا خدا درجہ دیدیا۔ مہایان فرقہ ابتدا سے ایک توحیدی مذہب تھا جو تمام دیوی دیوتاؤں کو ایک بالاتر طاقت کا محکوم قرار دیتا تھا اور خدا کو علت العلل اور کائنات کا اصول اول قرار دیتا تھا۔ اس اصول کے مطابق علت کو دھرم کایا کے نام سے موسوم کیا گیا جو قانون کے ہم معنی ہے۔ مہایان بدھ مت کے نظریہ کی رو سے یہ قانون دھرم کایا گوتم بدھ کی صورت میں مجسم ہوا اور گوتم بدھ انسانوں کے ساتھ متحد اور تمام انسان ان کے اندر متحد ہیں۔

      بدھ مذہب میں کیونکہ تعلیمات عوامی زبان میں تھیں اس لئے انہیں سب لوگ سمجھ سکتے تھے۔ اس کے بر خلاف برہمنی مذہب کی تعلیمات سنسکرت میں تھیں۔ جنہیں لوگ نہیں سمجھ سکتے تھے۔ دوسرے یہ کہ مہاتما بدھ نہایت مخلص شخص تھے اور سب کی بھلائ چاہتے تھے۔ اس کے بر خلاف برہمنی مذہب میں طبقاتی تقسیم تھی۔  بدھ مذہب میں برہمن، چھتری، ویش اور شورد سب کو برابر کا درجہ دیا گیا تھا۔اس لئے بدھ مذہب نے بہت جلد ترقی کی۔اس کے علاوہ ہندوستان کے مشہور راجہ اشوک نے بدھ مذہب قبول کر لیا تھا اور اس نے اپنا تمام خزانہ بدھ مذہب کی تبلیغ کے لئے وقف کر دیا تھا چنانچہ اسی کے زمانہ میں بدھ مذہب چین، جاپان، برما، سیام، تبت، منگولیا، کوریا، لنکا، منچوریا، ویت نام، تھائ لینڈ وغیرہ تک پھیل گیا تھا۔ بعد میں بدھ مذہب میں نفس کشی، ترک دنیا اور اہنسا پر غیر معمولی اور دیا جانے لگا۔اور بھیک کی روزی، سب سے زیادہ پاک روزی سمجھی جانے لگی۔ اور خدا کا تصور واضح نہ ہونے کی وجہ سے خود مہاتما بدھ ہی کی پوجا ہونے لگی۔ جب اچںھے لوگوں نے ترک دنیا پر عمل کرنا ، شروع کر دیا تو سارا نظام خراب لوگوں کے ہاتھوں میں آگیا۔ ان باتوں کا سوسائٹی پر برا اثر پڑنے لگا۔ اور بدھ مت سے لوگوں میں دلچسپی کم ہونے لگی اس سے فائدہ اٹھاکر برہمنوں نے بدھ مذہب کی مخالفت بڑی شدت سے شروع کر دی، ان کے مندروں کو توڑ ڈالا اور بدھ مذہب کے ماننے والوں کو قتل کرنا شروع کر دیا۔ نتیجہ یہ ہو کہ ہندوستان میں اس مذہب کے ماننے والے بہت ہی کم رہ گئے۔ ہندوستان میں ۱۲۰ء میں کنشک تخت پر بیٹھا اس نے مہاتما بدھ کو اوتار مان لیا اور اہنسا کو اپنے مذہب میں داخل کر لیا اور لوگوں کو گوتم بدھ کی مورتی پوجنے پر آمادہ کر لیا۔
( بحوالہ دنیا کے بڑے مذاہب صفحہ نمبر ۱۰۵)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

How can a man convince a woman that he loves her immensely?

There are many ways a man can convince a woman that he loves her immensely. Here are some suggestions: Communication: Communication is key in any relationship. Express your feelings openly and honestly. Tell her how much she means to you and how much you love her. Actions speak louder than words: Words are great, but actions carry more weight. Show her how much you love her by doing things that make her happy. Small gestures like bringing her favorite food, helping her with something she needs, or surprising her with a thoughtful gift can go a long way. Be present: Be present in the moment and pay attention to her. Show her that she has your undivided attention when you are together. Put away your phone or other distractions and focus on her. Respect her: Respect her opinions, feelings, and decisions. Be supportive of her and encourage her to pursue her dreams and aspirations. Be patient: Love takes time and patience. Don't rush her into anything or pressure her to feel a certain w

شکوہ جواب شکوہ

ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے۔ کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے۔

شکوہ جواب شکوہ

ہاتھ بے زور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں۔ امتی باعپ رسوائی پیغمبر ہیں،