نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

جین ‏مت

    جین مت کے اپنے عقیدہ کے مطابق، یہ ایک ابدی مذہب ہے، جو ہمیشہ سے چلا آرہا ہے۔ ہندوستانی روایات میں چونکہ دنیا کی کوئ  ابتداء یا انتہا نہیں ہے۔ لہذا اس اعتبار سے جین مذہب بھی ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہیگا۔ ہر دور میں وقفہ وقفہ سے ایک بعد ایک چوبیس تیر تھنکر (مصلح) پیدا ہوتے رہے اور اس کے احیاء کا کام انجام دیتے رہے۔ آخری تیر تھنکر مہاویر جین تھے، ان کے بعد اب کوئ اور مصلح نہیں آئے گا۔

        تاریخی اعتبار سے اس کے ثبوت موجود ہیں کہ مہاویر جین اس مذہب کے بانی نہیں تھے۔ ہندوستان میں یہ روایت پہلے سے موجود تھی۔خود مہاویر کا خاندان بلکہ انکی پوری برادری جین مذہب کی ہی پیرو تھی۔ مہاویر نے تو سنیاس کے ذریعہ جین مذہب کے مقصد اعلی کو حاصل کیا اور اس مذہب کے سربراہ بن گئے۔ مہاویر نے اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں جین مت میں جو اصلاحات کیں، اور اس کی اشاعت اور استحکام کے لئے بحیثیت آخری تیر تھنکر جو اقدامات کئے، اسکی بنا پر مہاویر کو وہ اہم مقام حاصل ہوا کہ وہی اس مذہب کے بانی سمجھے جانے لگے۔

         مہاویر جین مشرقی ہندوستان کے مشہور شہر ویشالی کی ایک قریبی بستی میں ۵۹۹ق م میں پیدا ہوے۔ ان کا اصلی نام (وردھما) تھا، وہ بچپن ہی سے مذہبی غوروفکر کی طرف مائل تھے، بڑے ہو کر سنیاس لینا چاہتے تھے۔ مگر والدین کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکے، انکی شادی( یشودھا)نام کی ایک خاتون سے ہوئ جن سے ایک بچی بھی تھی۔ ۳۰ سال کی عمر میں والدین کے انتقال کے بعد بڑے بھائ نندی وردھن کی اجازت سے سنیاس لیا سنیاس کے دوران جین مت کے مطابق بڑی سخت ریاضتوں کا سلسلہ شروع کر دیذ۔ ترک دنیا کی انتہائ صورت اختیار کرتے ہوئے ستر پوشی سے بھی اپنے کو بے نیاز کر لیا۔ بارہ سال کی سخت محنت کے بعد مہاویر کو معرفت کا اعلی ترین مقام (کوپلیہ) حاصل ہو گیا۔ اور وہ وردھما کی جگہ مہاویر (عظیم بہادر) اور جین (عارف) جیسے القاب سے یاد کئے جانے لگے۔ اس کے بعد انہوں نے عمر کے بقیہ ۳۰ سال جین مت کی اصلاح اور اشاعت میں صرف کئے۔ اس دوران معتقدین کی ایک بڑی تعداد تیار ہو گئ جن میں ان تیرہ شاگردوں کو خاص اہمیت حاصل ہے جنہوں نے مہاویر جین کے بعد جین مت کے فروغ میں نمایاں کام کیا ۔ شوتامبر فرقے کے مطابق ۷۲ سال کی عمر میں مہاویر جین کا انتقال ہوا۔

              جین مت کے بنیادی عقائد
        جین مت کے بنیادی عقائد جن کو سات حقائق کہا جاتا ہے، وہ زندگی کے بنیادی مسائل اور ان کے حل کے بارے میں سات نظریات ہیں جن میں جین مت کا بنیادی فلسفہ سمٹ گیا ہے۔ ذیل میں انہیں حقائق کو بھی ان کیا جاتا ہے۔
(۱)  جیو (روح) ایک حقیقت ہے۔
(۲) اجیو (غیر ذی روح) بھی ایک حقیقت ہے، جس کی ایک قسم مادہ ہے۔
(۳) اسرو (روح میں مادہ کی ملاوٹ ہوتی ہے)
(۴) نیدھ (روح میں مادہ کی ملاوٹ کے نتیجہ میں روح مادہ کی قیدی بن جاتی ہے)
(۵) سمورا ( روح میں مادہ کی ملاوٹ کو روکا کا سکتا ہے)
(۶) نرجرا ( روح میں پہلے سے موجود مادہ کو زائل کیا کا سکتا ہے) 
(۷) موکش ( روح سے مادہ کی مکمل علاحدگی کے بعد موکش حاصل کیا کا سکتا ہے۔

       یہ سات اصول جین دینیات کے وہ بنیادی موضوعات ہیں جن کی تشریح وتفصیل میں جین عالموں نے بھر پور کوششیں کیں 
          ان اصولوں کی روشنی میں جین فلسفہ کو بیان کرتے ہوئے کہا جاتا سکتا ہے کہ کائنات میں کوئ واحد بنیادی حقیقت نہیں ہے۔ بلکہ متعدد حقیقتیں ہیں جو بیک وقت ازلی، ابدی اور بنیادی حیثیت کی حامل ہیں ان بنیادی حقائق کو دو عمومی قسموں میں بانٹ دیا گیا ہے۔
      (۱) روح (جیو)   (۲) غیر ذی روح (اجیو)
      روح (جیو) اپنی فطرت کے لحاظ سے تمام پسندیدہ صفات کے حامل ہے۔ اس حیثیت میں وہ کرم اور آواگون کے چکر سے آزاد ہے۔ جین مت میں روح کو الوہی صفات کا حامل مانا گیا ہے۔ اور کائنات میں ایسی بے حد اور بے حساب ارواح ہیں، جو اپنی اپنی جگہ ایک مستقل اور آزاد حیثیت کی مالک ہیں۔
          اسی طرح غیر ذی روح بھی کائنات میں مستقل اور ازلی حیثیت کی مالک ہیں، جہاں ارواح لا تعداد ہیں وہاں غیر ذی روح صرف پانج ہیں، البتہ ان کے مظاہر لا تعداد ہو سکتے ہیں ان غیر ذی روح اشیاء میں مادہ پہلی چیز ہے۔ جو کائنات میں مختلف شکلوں کے ساتھ ہر طرف دیکھا کا سکتا ہے۔
        مادہ کے علاوہ دوسری چار اشیاء جو غیر ذی روح میں شامل ہیں۔ ان میں ایک دھرم ہے جسے کائنات میں موجود اصول حرکت سے تعبیر کیا کا سکتا ہے۔ جین تصور کے مطابق یہ وہ شے ہے جس کے بغیر کوئ چیز حرکت نہیں کر سکتی۔ یہ خود حرکت نہیں دیتا بلکہ اشیاء کی حرکت کو ممکن بناتا ہے۔ چنانچہ کائنات میں جو بھی حرکت ہو رہی ہے وہ دھرم کے اصول پر ہی عمل میں آرہی ہے۔ دھرم بھی ازکی اور ابدی ہے۔ ہاں۔ نہ تو یہ وزن رکھتا ہے اور نہ ہی کوئ حجم ہے۔ اور غیر محسوس ہوتا ہے۔ غیر ذی روح کی تیسری قسم ادھرم کی ہے یہ کائنات میں سکون کا اصول ہے۔ یعنی کسی شے کا غیر متحرک اور ساکن ہونا ادھرم کے اصول کی وجہ سے ممکن ہے۔ 

         آکاش یا فضا غیر ذی روح کی چوتھی قسم ہے۔ فضا اگرچہ خارجی حقیقت ہے مگر تمام اشیاء کے موجود ہونے کے لئے جگہ فراہم مدتی ہے۔ (کال) یا وقت بھی جین مت میں غیر ذی روح کی ایک قسم ہے اور ایک بدیہی حقیقت ہے۔ جیو کی نوع میں شامل تمام ارواح اور غیر ذی روح(اجیو) کی پانچوں اقسام جین مت کے لحاظ سے کائنات کی وہ چھہ بنیادی حقیقتیں ہیں جو ازلی، ابدی اور مستقل حیثیت کی مالک ہیں۔ اس طرح ہم کہ سکتے ہیں کہ جین مت کثرت حقیقت پر یقین رکھنے والا ایک فکری نظام ہے۔
         دوسرے مذاہب کی طرح جین مت بھی کرم اور آواگون کے عقیدہ کو تسلیم کرتا ہے۔ اور موکش حاصل کئے بغیر آواگون کے اختتام کو ممکن نہیں تصور کرتا۔ 
         جین عقیدہ کے لحاظ سے کسی بھی عمل کے لئے اس کی حقیقی محرک خواہشات ہیں، یعنی اعمال کو بے غرض بنانے کے لئے خواہشات پر قابو پانا ضروری ہے۔ اسی لئے جین مت میں باقائدہ ایک اخلاقی نظام ہے۔ جو خواہشات پر قابو پانے یا انکی نفی پر مبنی ہے۔ اس اخلاقی نظام پر عمل کر کے روح میں مزید مادہ کی آمد کو روکا  سکتا ہے جین مت میں روکنے کے اس عمل کو سمورا کہا جاتا ہے، مگر روح کو مادہ سے آزاد کرانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے اندر روح چارو طرف چڑھے ہوئے غلاف کو ختم کیا جائے۔ تاکہ روح مکمل طور پر آزاد ہو سکے۔ مادہ کے دور کرنے کا یہ عمل جین مت میں نرجرا کہلاتا ہے۔ جسے حاصل کرنے کے لئے نفس کشی پر مبنی مختلف ریاضتیں کی جاتی ہیں جن کے ذریعہ روح تمام کشافتوں سے پاک ہو کر اپنی فطری خصوصیات کے ساتھ جلوہ گر کو جاتی ہے۔ اسی کو موکش کہا گیا ہے۔ مرنے کے بعد ایسی ہی روح جو کشافت سے پاک وصاف ہوتی ہے کرم اور آواگون سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات پاتی ہے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

How can a man convince a woman that he loves her immensely?

There are many ways a man can convince a woman that he loves her immensely. Here are some suggestions: Communication: Communication is key in any relationship. Express your feelings openly and honestly. Tell her how much she means to you and how much you love her. Actions speak louder than words: Words are great, but actions carry more weight. Show her how much you love her by doing things that make her happy. Small gestures like bringing her favorite food, helping her with something she needs, or surprising her with a thoughtful gift can go a long way. Be present: Be present in the moment and pay attention to her. Show her that she has your undivided attention when you are together. Put away your phone or other distractions and focus on her. Respect her: Respect her opinions, feelings, and decisions. Be supportive of her and encourage her to pursue her dreams and aspirations. Be patient: Love takes time and patience. Don't rush her into anything or pressure her to feel a certain w

شکوہ جواب شکوہ

ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے۔ کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے۔

شکوہ جواب شکوہ

ہاتھ بے زور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں۔ امتی باعپ رسوائی پیغمبر ہیں،