نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

دیوی ‏مت


         شیو کی پرستش کی طرح ہندوستان کے قدیم ترین مذہبی عقائد میں ایک دیوی کا تصور بھی رہا ہے۔ کیونکہ ہندوستانی تہذیب کے آثار کی کھدائ میں شیو جیسے ایک دیوتا کی تصویروں کے علاوہ ایک دیوی کی مورتیاں بھی ملی ہیں۔ جو شاید خوشحالی اور زرخیزی کی دیوی کی حیثیت سے پوجی جاتی تھی۔ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دیوی، ایک دیوی ماں کی صورت میں جو حقیقت الہیہ کے تصور کا مظہر تھی۔ بہر حال یہ حقیقت ہے کہ ہندوستان میں ایک دیوی ماں کی حیثیت سے کائنات کی حقیقت اعلی کا تصور ایک قدیم تصور تھا۔ خود آریوں کے یہاں بھی کائنات کی مختلف طاقتوں کو دیویوں کی حیثیت سے مانا جاتا تھا۔ دیدک ادب میں اسی لئے بہت سی قوتوں سے متعلق مختلف ناموں کے ساتھ دیوی کا ذکر ملتا ہے۔ مہابھارت میں دیوی کا تذکرہ درگا کی حیثیت میں ملتا ہے۔ جو سری کرشن کی بہن ہے۔ کہیں شیو جی کی پوس اما کی صورت ہے تو کہیں اسے کالی کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ ویدک اور رزمیہ نظموں کے دور کے بعد جب پرانوں کے دور میں داخل ہوتے ہیں تو ہندو مت کی مذہبی کتابوں میں دیوی ماں اور اس کی شخصیت کی تفصیلات زیادہ بڑے پیمانے پر ملتی ہیں۔ مثلا کہیں دیوی کو تری مورتی کے تینوں دیوتاؤں کی شکتی کے طور پر پیش کیا گیا ہے تو کہیں کالی کی صورت میں دیوی کیو شیو کی پوشیدہ قوت کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ دیوی ماں حقیقت اعلی کے مظہر کی حیثیت سے کالی اور درگا کی حیثیتوں میں زیادہ پوجی جاتی ہے۔ ہندو مت میں مذہب کا مقصود ابتدائ زمانہ میں فرد کی اپنی بھلائ، اور بعد کے دور میں فرد کی اپنی بجات (موکش) رہا ہے۔ شاید اسی لئے یہ کہا جاتا ہے کہ ہندو مت ایک انفرادیت پسند مذہبی روایت ہے۔ جس میں سماجی زندگی کی اصلاح اور بہتری کو مذہب کے اہم مقاصد میں نہیں سمجھا گیا ہے۔ 

          ہندو مفکرین اور مذہبی علماء کے ایک طویل مدتی قبول شدہ اجماع کے ذریعہ تسلیم کر لیا گیا ہے کہ انسانی زندگی کے یہ چار مقاصد انسانی زندگی میں اہمیت رکھتے ہیں۔

(۱)  دھرم (اصولوں پر مبنی انفرادی اور اجتماعی زندگی) 
(۲)  ارتھ (دولت اور طاقت کا حصول)
(۳)  کام (زندگی کی نعمتوں سے لطف اندوزی)
(۴)  موکش (کرم اور آواگون کے پھندے سے نجات اور ابدی مسرت کا حصول)

     ان میں آخری یعنی موکش کو زندگی کا اعلی ترین بصب العین ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ ہندو قانون کی کتابوں میں دھرم کو ورن آشرم یعنی ذات پات کے نظام (ورن) اور انفرادی زندگی کے مختلف مدارج (آشرم) کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے۔ ہندو فرقہ اسی ورن آشرم(دھرم) کے قوانین اور ضوابط کی تدوین وترتیب کا نام ہے۔


ماخوذ اس دنیا کے بڑے مذاہب صفحہ نمبر ۵۲ 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

How can a man convince a woman that he loves her immensely?

There are many ways a man can convince a woman that he loves her immensely. Here are some suggestions: Communication: Communication is key in any relationship. Express your feelings openly and honestly. Tell her how much she means to you and how much you love her. Actions speak louder than words: Words are great, but actions carry more weight. Show her how much you love her by doing things that make her happy. Small gestures like bringing her favorite food, helping her with something she needs, or surprising her with a thoughtful gift can go a long way. Be present: Be present in the moment and pay attention to her. Show her that she has your undivided attention when you are together. Put away your phone or other distractions and focus on her. Respect her: Respect her opinions, feelings, and decisions. Be supportive of her and encourage her to pursue her dreams and aspirations. Be patient: Love takes time and patience. Don't rush her into anything or pressure her to feel a certain w

شکوہ جواب شکوہ

ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے۔ کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے۔

شکوہ جواب شکوہ

ہاتھ بے زور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں۔ امتی باعپ رسوائی پیغمبر ہیں،