نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

شیو مت

       شیو کے بارے میں خیال ہیکہ یہ ہندوستان کے قدیم ترین دیوتاؤں میں سے ہیں۔ وادیٔ سندھ کی تہذیب سے متعلق کو آثار قدیمہ ملے ہیں ان میں ایسی مہریں ملی ہیں جن پر شیو کی خصوصیات رکھنے والے ایک دیوتا کی شبیہہ نقش ہے۔اس بنا پر سمجھا گیا ہیکہ شیو یا اس سے ملتے ملتے ایک دیوتا کی پرستش آج سے ساڑھے پانچ ہزار سال قبل بھی ہندوستان میں ہوتی تھی۔ ابتدائ ویدک ادب کے مطالعہ سے پتا چلتا ہے کہ آریہ بھی اپنے ساتھ ہندوستان میں ایک ایسے دیوتا کا تصور لے کر آئے تھے۔جس کی خصوصیات بہت حد تک قدیم ہندوستانی دیوتا شیو سے ملتی جلتی تھیں۔ کو"ردر" کے نام سے مشہور تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آریوں اور ہندوستان کے قدیم باشندوں کے باہمی اختلاط کے نتیجہ میں محسوس کیا گیا کہ "ردر" اور ہندوستان کا شیو ایک ہی شخصیت کے دو نام ہیں۔ یہی وجہ تھی کے ویدک دور کے آخر میں" ردر شیو" نام کا ایک دیوتا منظر عام پر ملتا ہے۔ جس میں شیو اور ردر کی شخصیتیں جذب کو گئ ہیں، اور کو دونوں کے خصوصیات کا حامل ہے۔ ویدک ادب سے گزر کر جب رزمیہ نظموں کا دور آیا تو مہابھارت میں پہلی بار شیو اپنی الگ خصوصیات کے ساتھ ایک مکمل شخصیت دیوتا کی صورت میں نظر آتا ہے۔ یہاں شیو کو اگرچہ ایک عظیم دیوتا کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ اور اسکی مخصوص صفات سے متعلق مختلف دیو مالائ کہانیاں بھی بیان کی گئ ہیں۔ تا ہم شیو کی بڑھتی ہوئ مقبولیت کا پتہ اس فرقے کے ذکر سے بھی چلتا ہے۔ کو شیو کو پشو پتی کی شکل میں ماننے والے بھگتوں کا تھا۔ شیو کی شخصیت کو مزید مقبولیت اور ترقی اس وقت ملی جب رزمیہ نظموں کے دور کے بعد پرانوں کی تصنیف کا سلسلہ شروع ہوا۔ ہندو مت کے دوسرے فرقوں کی طرح شیو کے پرستاروں نے بھی ایسے پرانوں تصنیف کئے جن کا محور ان کا اپنا دیوتا شیو تھا۔اور جن میں شیو مت کے مخصوص نظریات کی تبلیغ شامل تھی۔

        شیو کی کو تصویر مہابھارت اور پرانوں میں بیان کئے گئے قصوں اور تذکروں سے سامنے آتی ہے، وہ متضاد صفات کا ایک مجموعہ نظر آتا ہے۔ایک طرف وہ تری مورتی، میں کائنات کو فنا کرنے والا اسکی بربادی کا ذمہ دار دیوتا تصور کیا جاتا ہے۔، دوسرے طرف متعدد تذکروں میں اسکی پاکیزگی، تقدس اور ذاتی حسن وجمال کی قسم بھی کھائ گئ ہے۔اسے اپنے بھگتوں کی مرادیں پوری کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔تو دوسرے طرف اسے ایک نرم مزاج دیوتا بھی سمجھا گیا ہے، جسے خوش کرنے کے لئے تلسی کے چند پتوں کا نذرانہ ہی کافی ہے۔

      شیو کی شخصیت کے تصور میں تنوع اور اسکی مختلف قسم کی شخصیات کا اس سے اچھی طرح اندازہ کو سکتا ہے کہ ہندو مت میں شیو کی آٹھ صورتیں مستند مانی کافی ہیں، ان آٹھ صورتوں کے مطابق وہ مختلف اوقات یا مختلف حلقوں میں پوجا جاتا ہے۔ https://youtu.be/fqaz-HwF0QQ

   پرتیما بوس، دی ہندو ریلجس ٹریڈیشن، الانڈ پبلیشر (صفحہ نمبر ۴۴-۲۴۳

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

How can a man convince a woman that he loves her immensely?

There are many ways a man can convince a woman that he loves her immensely. Here are some suggestions: Communication: Communication is key in any relationship. Express your feelings openly and honestly. Tell her how much she means to you and how much you love her. Actions speak louder than words: Words are great, but actions carry more weight. Show her how much you love her by doing things that make her happy. Small gestures like bringing her favorite food, helping her with something she needs, or surprising her with a thoughtful gift can go a long way. Be present: Be present in the moment and pay attention to her. Show her that she has your undivided attention when you are together. Put away your phone or other distractions and focus on her. Respect her: Respect her opinions, feelings, and decisions. Be supportive of her and encourage her to pursue her dreams and aspirations. Be patient: Love takes time and patience. Don't rush her into anything or pressure her to feel a certain w

شکوہ جواب شکوہ

ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے۔ کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے۔

شکوہ جواب شکوہ

ہاتھ بے زور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں۔ امتی باعپ رسوائی پیغمبر ہیں،