نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ہندومت

 دنیا کے جن علاقوں میں  انسانی تہذیب و تمدن نے سب سے پہلے پھلنا پھولنا شروع کیا، ان میں ہندوستان بھی ایک خطہ آرہا ہے، چونکہ آریوں سے پہلی کی مذہبی روایات کے سلسلے میں کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ملتی ہیں، موہن جودا ڑو اور ہڑپہ کی کھدائی میں جس تہذیب و تمدن کے آثار ملے ہیں، وہ اگرچہ آر یوں  سے قبل کی ہے، مگر  آثار  میں ملنے والی زبان سے کوئی خاص معلومات  نہیں حاصل ہو پائیں ہیں، اسی ،لیے اس کے بارے میں معلومات بھی محدود ہیں یہی وجہ ہے کہ آریوں کی آمد کے ساتھ ہی جو مذہبی روایات یہاں، یعنی ہندوستان میں متعارف ہوئیں،  وہیں سے ہندوستانی مذاہب پر کوئی قابل اعتبار گفتگو کی جا سکتی ہے،  لہذا ہم نے بھی ہندوستانی مذاہب کا ذکر وہی سے شروع کیا ہے ہندستان چونکہ ایک قدیم  ملک  ہے، لہذا اس کی قدیم مذہبی روایات  کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، برہمنی مت اور ہندو مت ۔

بر ہمنی مت کا مطلب وہ روایات ہیں جن کا آغاز ہندوستان میں آریوں کی آمد کے بعد یعنی (تقریبا ۱۵۰۰ قبل مسیح ) سے لے  کر بدھ اور جین کی عام اشارے تک  رہا یعنی (تقریبا ۴۰۰ق مسیح تک  اس مذہبی روایت کو وید مت کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے ہے جس میں برہمن کو ایک خاص مرکزی حیثیت حاصل تھی، چونکہ برہمنوں کے ذریعے  ہیں اس کو فروغ حاصل ہوا تھا اسی لیے  اگر اسے  برہمنی مت کہا جائے  تو شاید کچھ غلط نہ ہوگا، برہمنوں نے آر یوں کے مذہبی شعور کی کی پوری نمائندگی  کرتے ہوئے  قدیم مذہبی اصولوں کی رہنمائی  میں اس مذہبی روایت  پر اپنا اثر بنائے رکھا، اگرچہ برہمنی روایات میں تبدیلیاں ہوتی رہیں ہیں مگر اس روایت نے اپنا ویدیک رنگ اڑنے نہیں دیا ۔

برہمنی مت کے زمانے میں جو مذہبی ادب وجود میں آیا وہ سارا ویدک  ادب میں شامل ہے برہمنیی مت  اور ہندو مت  میں وید  کو ایک  
خاص مذہبی مقام حاصل ہے، اور اسے  شرتی یعنی الہامی ادب کہا جاتا ہے، 
اگرچہ پورا ویدک ادب مقدس ارو شرتی،، میں شامل سمجھا جاتا ہے ، پھر بھی ویدوں کو مختلف بنیادوں پر مختلف قسموں میں بانٹا گیا ہے۔ ایک تقسیم ویدک ادب کی اس کے حصوں کی زمانۂ تصنیف اور ان کے موضوع کے بنیاد پر کی گئ ہے ، جو قدیم آریائ دیوی دیوتاؤں کی شان میں کہے گئے بھجن اور گیتوں کا مجموعی ہے۔ اس کے بعد والے ویدک ادب کو ،، برہمن کے نام سے ہمارا جاتا ہے۔ یہ تصانیف زیادہ تر مذہبی رسومات ، آداب زندگی اور قربانی وغیرہ سے متعلق ہیں ، برہمن تصانیف کے آخری دور میں ویدک ادب کی ایک تیاری قسم کی ابتداء ملتی ہے ، جو اپنے موضوع اور مذہبی فکر کی لحاظ سے پہلی دونوں قسموں سے مختلف ہے، جسے آرنیکا کے نام سے ہمارا جاتا ہے۔ 
ویدک ادب کی چوتھی قسم کو( اپنشد )کہا جاتا ہے،جسے ویدا نے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ ویدک ادب کا آخری حصہ ہے، یع۔ی اس پر ویدک کا انت ہوتا ہے اسی لئے اسکو ویدانت کہتے ہیں ۔

اپنشد کے بعد کی تصانیف کو جو برہمنی مت کی مقدس کتابیں کہی جاتی ہیں جیسے رامائن ، مہا بھارت، وغیرہ انکو ویدک ادب کا حصہ نہیں مانا جاتا ، کیوں کہ انہیں ،، رامائن،، کے مقابلہ میں مہابھارت زیادہ قدیم ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔
(آزاد فاروقی؛دنیا کے بڑے مذاہب صفحہ نمبر ۲۰)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

How can a man convince a woman that he loves her immensely?

There are many ways a man can convince a woman that he loves her immensely. Here are some suggestions: Communication: Communication is key in any relationship. Express your feelings openly and honestly. Tell her how much she means to you and how much you love her. Actions speak louder than words: Words are great, but actions carry more weight. Show her how much you love her by doing things that make her happy. Small gestures like bringing her favorite food, helping her with something she needs, or surprising her with a thoughtful gift can go a long way. Be present: Be present in the moment and pay attention to her. Show her that she has your undivided attention when you are together. Put away your phone or other distractions and focus on her. Respect her: Respect her opinions, feelings, and decisions. Be supportive of her and encourage her to pursue her dreams and aspirations. Be patient: Love takes time and patience. Don't rush her into anything or pressure her to feel a certain w

شکوہ جواب شکوہ

ہو نکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے۔ کیا نہ بیچو گے جو مل جائیں صنم پتھر کے۔

شکوہ جواب شکوہ

ہاتھ بے زور ہیں، الحاد سے دل خوگر ہیں۔ امتی باعپ رسوائی پیغمبر ہیں،